22 دسمبر 2014 - 08:33
مشرقی سعودی عرب کے عوام سے بحرینیوں کا اظہار یکجہتی

بحرین میں چودہ فروری کے انقلابی اتحاد نے بحرینی عوام سے مشرقی سعودی عرب میں بے گناہوں کے قتل کے خلاف مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں چودہ فروری کے انقلابی اتحاد نے سعودی عرب کے مشرقی علاقوں العوامیہ اور القطیف میں عام شہریوں پر سعودی فوجیوں کے حملوں کی بناء پر بحرینی عوام سے ان سعودی شہریوں سے اظہار یکجہتی کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔ اسی مناسبت سے آج بحرین کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے گئے جن میں بحرینی عوام نے وسیع پیمانے پر شرکت کی۔ مظاہرین نے سعودی سیکیورٹی فورسیز کی جانب سے العوامیہ کا محاصرہ اور وہاں شیعہ مسلمانوں کی آبادی پر، کی جانے والی جارحیت کی شدید مذمت کی جس میں پانچ افراد جاں بحق اور کئی دیگر زخمی ہوگئے تھے۔یہ مظاہرے، بحرین کے مختلف علاقوں منجملہ سترہ، جد حفص اور صالحیہ میں کئے گئے۔ واضح رہے کہ سعوودی عرب کی سیکیورٹی فورسیز آل سعود حکومت کی ہدایات پر مشرقی سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں شیعہ مسلمانوں کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رہی ہیں۔سعودی سیکیورٹی فورسیز اپنے وحشیانہ حملوں میں بھاری ہتھیاروں اور ہیلی کاپٹروں کا استعمال کررہی ہیں۔

.......

/169